نفس اللغہ
مصنف | میر علی اوسط |
---|---|
ملک | برطانوی ہندوستان |
زبان | اردو، فارسی، عربی |
صنف | لغت |
تاریخ اشاعت | 1844ء |
نفس اللغہ اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے 1844ء میں میر علی اوسط شاگردِ شیخ امام بخش ناسخ نے تالیف کیا، جس میں اردو الفاظ کے معنی فارسی زبان میں وضاحت کے ساتھ دیے گئے ہیں۔الفاط کی تشریح کافی اختصار سے کی گئی ہے۔ اسی طرح محاورات بھی بہت کم دیے گئے ہیں۔ کہیں کہیں تشریح ناقص بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس لغت میں اردو الفاظ کی سند یا مثال پیش نہیں کی گئی ہے۔ اس لغت کی پہلی جلد ہی طبع ہو سکی جس میں صرف ت تک الفاظ شامل ہیں۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 49-50