میقات
بسلسلہ مضامین حج و عمرہ |
---|
اہم مقامات |
فہارست |
میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حج یا عمرہ پر جانے والے لوگ احرام باندھتے ہیں یا جہاں سے احرام باندھنا ضروری ہوتا ہے۔ پانچ مقامِ میقات حضرت محمد نے متعین کر دیے تھے جبکہ چھٹا میقات بھارت اور مشرق بعید سے آنے والےزائرین کے لیے بعد میں متعین کیا گیا۔ اہل مکہ کے لیے میقات ان کا اپنا گھر یا مسجد الحرام ہے۔
میقات کے چھ مقامات درجِ ذیل ہیں۔
- ذوالحلیفہ، مدینہ سے آنے والے حاجیوں اور زائرین کی میقات
- جحفہ، شام سے آنے والوں کے لیے۔
- قرن المنازل، نجد سے آنے والوں کے لیے۔
- یلملم، یمن سے آنے والوں کے لیے۔
- ذات عرق، عراق سے آنے والوں کے لیے۔
- ابراہیم مرسیا، بھارت و پاکستان وغیرہ سے سمندری راستے سے آنے والوں کے لیے۔
حوالہ جات[ترمیم]
تھامس پیٹرک ہوگز (1994)۔ ڈکشنری آف اسلام۔ شکاگو: قاضی پبلیکیشنسز امریکہ۔ ISBN 0-935782-70-2 {{Subst:Nul|<==do not change this line, it will set the date automatically}}