شاہراہ ابراہیم خلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاہراہ ابراہیم خلیل (عربی: شارع ابراہیم الخلیل)، مکہ المکرمہ کی مشہور سڑک ہے جو مسجد الحرام کے جنوبی جانب باب فہد سے شروع ہوکر قدیمی محلے مسفلہ سے کے درمیان سے گذرتی ہے۔ المسفلہ مکہ کے تاریخی محلوں میں سے ایک ہے، جبکہ ابراہیم الخلیل مکہ میں مسجد احرام کی طرف جانے والی سڑک ہے اور اس کا نام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام پر رکھا گیا ہے۔ المسفلہ کو یہ نام اس وجہ سے دیا گیا ہے کہ اس کی جغرافیائی سطح مسجد الحرام  سے نیچے ہے، اس لیے ہر وہ مقام جو مسجد الحرام سے جنوب کی طرف نیچے ہے اسے اہل مکہ المسفلۃ کہتے ہیں اور جو شمال مشرق کی جانب اوپر کی طرف ہے اس کو المعلا کہا جاتا ہے۔

شاہراہ کے دونوں جانب بلند و بالا ہوٹل ہیں جن کی زمینی منزل پر دکانیں ہیں جو حج کے موسم میں غیر ملکی اشیاء سے بھری رہتی ہیں اور شاہراہ زائرین کے ہجوم سے بھری رہتی ہے۔ مشہور کبوتر چوک بھی اسی شاہراہ سے متصل ہے۔ اس شاہراہ پر تقریبا سو سے زائد مختلف درجوں کے ہوٹل ہیں۔ شاہراہ پر مسفلہ پل سے پہلے سعودی حکومت کی جانب سے حاجیوں اور زائرین عمرہ کے لیے "المستشفی" کے نام سے مفت ڈسپنسری ہے۔ پل سے آگے جاکر یہ نخاسہ نامی بازار سے ملتی ہے۔