شاد بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاد بیگم
2012ء میں شاد بیگم

معلومات شخصیت
پیدائش 20 جنوری 1979
Talash, ضلع دیر زیریں، پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سماجی خادمہ
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ http://www.abkt.org/

شاد بیگم کا تعلق ضلع دیر زیریں، پاکستان سے ہے۔ وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر مشہور ہیں۔ وہ ایک متوسط مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون ہیں جس نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سماجی خدمت میں ان کو ہمیشہ والد صاحب، بھائی اور شوہر کا تعاون حاصل رہا ہے۔[1]

انجمن بہبود خواتین تلاش[ترمیم]

محترمہ شاد بیگم نے 1994ءمیں عورتوں کی ترقی کے لیے انجمن بہبود خواتین تلاش (ایسوسی ایشن فار بیہیوئر اینڈ نالج ٹرانسفارمیشن) کی بنیاد رکھی۔[2] وہ جس علاقہ میں رہتی تھیں وہاں تعلیم کی وہ سہولیات نہیں ہیں جو ایک سماج کی ضرورت کاحصہ ہے۔ خصوصا عورتوں کی تعلیم تو باکل نا ممکن تھی۔ کیونکہ علاقہ کے مرد کے غلبہ والے سماج میں عورتوں کو وہ حقوق میسر نہیں ہوتے ہیں جن کی وہ حقدار ہیں۔ اس لیے اپنے کام کو لے کر ان کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ان کو دھمکیاں ملیں، پریشان کیا گیا۔اسی لیے علاقہ میں طالبان کے بڑھتے تسلط کے مدنظر انھوں نے تنظیم کا دفتر پشاور میں منتقل کر لیا۔ ان کو نامعلوم شخص کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔ ان کی تنظیم نے تعلیم نسواں، سیاسی بیداری اور صحت کی بہتری میں نمایاں کام انجام دیے ہیں۔ مزید یہ کہ اس تنظیم نے ہینگنگ برج، پانی کا نل، کنواں، پیدل چلنے کا راستہ تعمیر کروائے اور چھوٹے کاروباریوں کو قرض دیے تاکہ وہ زمینی سطح پر کچھ تجارت اور کاروبار کرسکیں۔ اس تنظیم پاکستان اور بیرون سے مالی مدد حاصل کرتی ہے۔

اعزازات[ترمیم]

شاد بیگم (بیچ میں) مشیل اوباما (بائیں) اور ہیلری کلنٹن (دائیں)

8 مارچ 2012ء کو ان کو امریکا کی خاتون اول مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کی جانب سے باہمت خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3] جس علاقہ سے وہ تعلق رکھتی ہیں وہ انتہائی قدامت پسند ہے اور خواتین خال خال ہی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ انھوں خبر رساں اداروں سے درخواست کی ہے کہ تحفظ کے مد نظر ان کی خبریں شائع نہ کی جائیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Shad teaches women’s rights where that can get you killed، jamesrupert.wordpress.com/، اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2012 
  2. Shad Begum: A Brave Lady From Pakistan، thelovelyplanet.net، 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2012 
  3. Pakistani activist gets US’ International Women of Courage Award، tribune.com.pk، اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2012 
  4. Mrs Shad Begum does not want news to be spread، thefrontierpost.com، 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2012