تبادلۂ خیال:یونانی گنتی اور اعداد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

یونانی گنتی

1 - اینا - مونو سابقہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے

2 -دیو - سابقہ بائی

3 - تری یا

4 - تیسرآ

5 - پیندا

6 - ایکسے

7 - ایفتا

8 - اوختو

9 - اینیا

10 - دیکا (عام پول چال میں دیگا کہا جاتا ہے)

11 - اینویکا

12 - دودیکا (بولنے میں دودیگا)


یونانی میں ڈ / ٹ کی اصوات نہیں۔ انگریزی والوں نے عام روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نام اپنی زبان کے مطابق استعمال کیے ہیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:08, 8 دسمبر 2015 (م ع و)

دودیکا - گانا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:15, 8 دسمبر 2015 (م ع و)

جی شکریہ اردو میں یہ گنتی کہاں سے ملے گی میں نے گنتی کے ذیل میں سابقے لکھے ہیں گنتی مجھے ملی نہیں۔اگر ممکن ہو تو گنتی کا اضافہ فرما دیں اور سابقے ہم نے انگریزی سے انتقال یافتہ تو لکھ دیئے ہیں جو مختلف اصطلاحات میں استعمال ہوتے ہیں اور انہی کے لئے ہم نے یہ مضمون لکھا ہے آپ ان کا اصل یا ہمیں بتا دیں کہاں سے حاصل کریں یا اضافہ فرما دیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43, 8 دسمبر 2015 (م ع و)
علی نقی صاحب، کل آپ نے کچھ پرانی یادیں تازہ کر دیں۔ یہاں سے آپ یونانی گنتی سن سکتے ہیں شاید ایسے اور بھی ویڈیو مل جائیں گے۔
ایک واقعہ بھی یاد آیا کہ ہمارے یونیورسٹی کے ایک پاکستانی دوست کو یونانی بولنے کا بہت شوق تھا۔ ایک شاروما کے کے ریسٹورانٹ پر انہوں نے پینیندے (پینیندا پچاس - بولنے میں پینیندے) شاورما کا آرڈر دے دیا، جبکہ ہمیں صرف پیندے (پیندا - پانچ - بولنے میں پیندے) درکار تھے۔ خیر پورے پچاس تو نہیں بنے لیکن اس دن ہم نے خوب سیر ہو کر کھایا۔ اس کے بعد ان دوست کے آرڈر دینے پر پابندی لگا دی گئی، کہ کسی دن پانچ ہزار کا آرڈر نہ کر دیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 9 دسمبر 2015 (م ع و)
معذرت! کیشہ کی گڑبڑ ہوئی۔ بہت ہی شکر گزار ہوں فی الحال آپ کی لکھی گنتی اضافہ کر رہا ہوں۔ ویسے خود میرے ساتھ بالکل اسی طرح کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ فارسی میں پنج (بولنے میں پھنج ء) پانچ کو کہتے ہیں اور پنجاہ (بولنے میں پھنج آ) پچاس کو کہتے ہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:20, 9 دسمبر 2015 (م ع و)