تبادلۂ خیال:احمد شاہ ابدالی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احمد شاہ ابدالی[ترمیم]

احمد شاہ ابدالی کا نام ماں باپ نے احمد خان رکھا تھا آپکے باپ کا نام زمان خان تھا اور ماں کا نام زرغونہ علی کوزی تھا اس کا باپ سدوزئی قبیلے کا سردار تھا اور کہا جاتا ہے کے احمد شاہ ابدالی ملتان میں پیدا ہوا اسکی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے تاہم کچھ مورخین بتاتے ہیں کے آپ 1722 میں ملتان میں پیدا ہوئے۔۔۔۔ احمد شاہ افغانوں کے ابدالی نام کے قبیلے کا فرد ہے ابدالی قبیلہ ابدال کے نام سے منسوب ہے اور ابدال ایک شخص جس کا نام قس تھا اس کے خاندان کی نسل کا پانچواں فرد تھا قس ایک یہودی خاندان کا فرد تھا اس نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دور حیات میں اسلام قبول کر لیا تھا مسلمان ہونے کے بعد اسکا نام عبدالرشید رکھا گیا تھا۔۔۔ (یاد رہے آزاد کشمیر میں سدھن سدوزئی بھی انھیں قیس بن عبدالرشید کی نسل سے ہیں) جیسا کے مسلمانوں میں مشہور ہے کے وہ نومسلموں کا اسلامی نام رکھ دیتے ہیں ابدال نام کا شخص شرف الدین کا پوتا تھا جس کا باپ عبدالرشید کا بڑا لڑکا تھا ابدالی یا درانی قبیلے کے لوگ اس شخص ابدال کی پہلی بیوی کی اولاد سے تھے احمد شاہ نے برسر اقتدار اور عروج پر آنے کے بعد یہ نام اختیار کر لیا تھا بعد میں اسکے خاندان اور اولاد نے بھی اپنے نام کے ساتج جز بنائے رکھا۔۔۔۔ابدال کا ایک پوتا سلیمان تھا جو عیسی کا بیٹا تھا سلیمان کو زیرک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے یہ نام عرف کے طور پر استعمال ہوتا تھا اسی سیلمان کی نسل سے پوپلزئی باکزئی علی کوزئی موسی زئی قبیلے کے لوگ تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔ ثاقب شائق (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:37، 5 مئی 2019ء (م ع و)