ایم ایس او پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تـــــــــعــــــــــارف0

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  11جنوری 2002ءکو وجود میں آنے والی خالصتاً طلبہ کی خود مختار نظریاتی وفکری تنظیم ہے جو اپنا ایک مستقل نصب العین اور واضح پروگرام رکھتی ہے ۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو مدارس ، کالجز اور یونیورسٹیز میں یکساں طور پر کام کررہی ہے۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ تنظیموں کے روایتی انداز سے ہٹ کر خالصتًا طلبہ کی فکری ذہن سازی اور عملی کردار سازی پر یقین رکھتی ہے ۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلحہ کلچر کے فروغ کی بجائے درسگاہ کے تقدس کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ کو حقیقی اسلامی شعور سے روشناس کرواتے ہوئے اساتذہ کے حقیقی مرتبے کی پہچان کروارہی ہے الغرض مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک شعور بیداری کی تحریک ہے ۔ فلاح وتقویٰ کی صدا ہے ۔ اور کردار سازی کی علامت ہے ۔

نـــــــصــــب الـــــــعــــــــــیــــــــــن

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک خود مختار طلبہ تنظیم ہونے کے ناطے اپنا ایک واضح اور مستقل نصب العین رکھتی ہے ۔ اور وہ ” غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان “ ہے ۔ یعنی پوری دنیا میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص قرآن وسنت کے نظام کی بالادستی جس کی عملی شکل تاریخ اسلامی میں دور خلافت راشدہ ہے۔ لیکن قرآن وسنت کی بالادستی سے مقصود نہ صرف ریاستی استحکام کو ملحوظ رکھنا ہے بلکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا استحکام قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی مضمر ہے۔