2010 ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2010 ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن
معلومات شخصیت
کھیل ایسوسی ایشن فٹ بال   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

2010 میں  ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشنSAFF خواتین کی چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ 12 سے 23 دسمبر 2010 تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن نے کیا۔ ہندوستان نے کوئی گول کھائے بغیر یہ اعزاز اپنے نام کیا[1]۔ اگرچہ یہ ٹورنانمنٹ اسی سال بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے جنوب ایشیائی کھیلوں کے خواتین کے فٹ بال مقابلے سے الگ ہے جسے بھارت نے ہی نے جیتا لیکن یہ فتح بھارت نے نیپال سے حاصل کی۔

ریفری[ترمیم]

حنیف محمد

حبیب الرحمن

ایم رحمان

چمارا دے تھاپا

چندن ہاشمی۔

دیباشیش چھٹوپادھیا۔

ڈیپوک رائے

دولال مردھا

اسلام چوہدری

کازل خان

لطف چوہدری

نیلوئے گنگولی

رتن خان

رزاق بن عمر

شاہ عالم خان

میچ اور نتائج[ترمیم]

گروپ اے[ترمیم]

گروپ اے میں چار ٹیمیں رکھی گئیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

ہندوستان

بنگلہ دیش

سری لنکا

بھوٹان

گروپ اے میں ہندوستان نے بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو شکست دی۔ بنگلہ دیشن نے بھی بھوٹان اور سری لنکا کو شکست دی اور ہندوستان سے شکست کھائی۔ بھوٹان اور سی لنکا کا میچ برابر رہا۔ گروپ اے میں ہندوستان کے میچ 13 دسمبر، 15 دسمبر اور 17 دسمبر کو ہوئے۔بھوٹان کے میچ 13 دسمبر، 15 اور 17 دسمبر کو ہوئے۔ بنگلہ دیش کے میچ 13 دسمبر، 15 دسمبر اور 17 دسمبر کو ہوئے۔  سری لنکا کے میچ 13 دسمبر، 15 دسمبر اور 17 دسمبر کو ہوئے۔

گروپ بی[ترمیم]

نیپال

پاکستان

مالدیپ

افغانستان

گروپ بی میں نیپال نے مالدیپ، افغانستان اور پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان نے مالدیپ اور افغانستان کو شکست دی اور نیپال سے شکست کھائی۔ مالدیپ اور افغانستان  کا میچ برابر رہا۔ گروپ بی میں نیپال کے میچ 12 دسمبر، 14 دسمبر اور 18 دسمبر کو ہوئے۔ پاکستان کے میچ 14 دسمبر، 16 دسمبر اور 18 دسمبر کو ہوئے۔ مالدیپ کے میچ 12 دسمبر، 14 دسمبر  اور 18 دسمبر کو ہوئے۔

سیمی فائنل[ترمیم]

پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو 8 گول کے مقابلے میں صفر سے ہرا دیا اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے بنگلہ دیش کو 3 گول کے مقابلے میں صفر سے ہرا کر  فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

فائنل[ترمیم]

ہندوستان اور نیپال میں کافی کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ہندوستان نے میچ کا واحد گول کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔  فائنل میچ 23 دسمبر 2010 میں کھیلا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Indian women triumph in inaugural SAFF football championship"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 23 دسمبر 2010۔ 2 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2014