پیس جام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیس جام

ملک ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر ڈینور   ویکی ڈیٹا پر (P159) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ تاسیس فروری 1996  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلیدی شخصیات ڈان اینگل, ڈاکٹر کیٹ کمبو، ایوان سووانجییف
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیس جام ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا بیانیہ مقصد "ان نواجوانوں کو تیار کرنا جو خود میں، اپنی برادریوں میں اور دنیا میں نوبل انعام یافتگان سے متاثر ہو کر مثبت تبدیلی لا سکیں جو اس نفس، ان صلاحیتوں اور حکمتوں سے ابھر کر آگے آتے ہیں جن کی وہ ترجمانی کرتے ہیں۔ [1]

پیس جام کے پروگرام کا آغاز فروری 1996ء میں دو بانیوں ڈان اینگل اور ایوان سووانجییف کی جانب سے کیا گیا تھا تا کہ نوبل امن انعام کے حاملین کو ایک پروگرام کا ذریعہ فراہم کیا جا سکے جس سے وہ ساتھ مل کر امن کی راہ پر کام کر سکیں۔ یہ تاسیس ایسے نوجوانوں کی مدد کرتی ہے جو تبدیلی کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کے لیے پر امن کوششوں کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ انھیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں ان کی بات سنی جاتی ہے۔[2]

اس وقت چودہ نوبل امن انعام یافتگان پیس جام فاؤنڈیشن کے رکن ہیں۔ جن کے نام چودہواں دلائی لاما، ڈسمنڈ ٹوٹو، ریگوبرٹا مینچو، اوسکر اریآس، ایڈولفو اسقویول، مائریڈ کوریگن، بیٹی ولیمز، جوزے ریموس ہورتا، توکل کرمان، جازف راٹبلاٹ، جوڈی ولیمز، شیریں عبادی، کیلاش ستیارتھی اور لیما غبووی ہیں۔

پیس جام فاؤنڈیشن کو نو مرتبہ نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے

پروگرام[ترمیم]

ستمبر 2016ء میں تنظیم کے دس نوبل یافتہ ارکان کے علاوہ دیگر تین ہزار ممبر امریکا کے شہر ڈینور میں جمع ہوئے ۔ جہاں انھوں نے دنیا کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے دس اہم نکات پر اتفاق کیا۔

  • پانی اور دیگر قدرتی وسائل تک مساویانہ رسائی
  • نسل پرستی اور نفرت ختم کرنا
  • عالمی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا
  • انتہائی غربت کو ختم کرنا
  • سب کے لیے سماجی انصاف اور انسانی حقوق
  • خواتین اور بچوں کے حقوق، قائدین کے طور پر ان کی کردار سازی
  • زمینی ماحول کو بحال کرنا
  • ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا
  • انسانی تحفظ میں سرمایہ کاری
  • تشدد کے چکر کا خاتمہ

دیگر سرگرمیاں[ترمیم]

پیس جام کے پروگراموں میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جس سے نوجوانوں میں تعلیمی، شہری، سماجی صلاحیتیوں میں اضافے کے علاوہ ان کے کردار میں قائدانہ صفات پیدا کی جا سکیں۔ جن سے وہ نفرت، نسل پرستی، غربت، غنڈہ گردی جیسے مسائل کو ختم کر کے دنیا میں ایک مثبت تبدیلی لا سکیں۔ پیس جام نوبل انعام یافتگان کے ان کارناموں کے متعلق فلمیں بھی بنا رہا ہے جن کی وجہ سے وہ اس انعام کے مستحق ٹھہرے۔ پیس جام کی خصوصی جیوری مونٹی کارلو ٹیلی ویژن میلہ کے موقع پر ایسی فلم کو انعام سے بھی نوازتی ہے جس میں انہی اقدار و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کے لیے پیس جام فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Learn About PeaceJam"۔ PeaceJam Foundation۔ 15 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "Programs"۔ www.peacejam.org (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]