ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سعودی عرب کے بادشاہوں کی فہرست
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ کو ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
- نامزد کنندہ(گان): --Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:48، 14 نومبر 2023ء (م ع و)
یہ فہرست منتخب فہرست کے لیے پیش خدمت ہے۔ یہاں اس کا عربی ویکیپیڈیا سے مکمل ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ فہرست عربی ویکیپیڈیا پر منتخب فہرست ہے۔(صارفین اس پر نظرثانی فرمائیں) تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر منتخب اور معیاری فہرست مضامین کے خلا کو پر کیا جا سکے۔ تمام صارفین اس مضمون پر اپنی رائے دیں۔
تائید[ترمیم]
- تائید -- ساتھ میں یہ بھی گزارش ہے کہ جہاں جہاں مہینہ و سال کو مربوط کیا گیا ہے، وہ بلا وجہ کا مربوط کرنا معلوم ہوتا ہے، صفحہ کو نیلے رنگ سے بھرنا اصل نہیں ہے؛ بلکہ جہاں جہاں ایسا لفظ آئے جس سے لکھنے والا سمجھے کہ یہاں قاری کو اس لفظ یا اصطلاح کے بارے میں معلومات کی جستجو ہوگی؛ تو وہاں مربوط کرنا مستحسن اور اچھا عمل سمجھا جاتا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:49، 12 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:25، 13 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید-- عاقب نذیر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:46، 18 دسمبر 2023ء (م ع و)
تبصرہ[ترمیم]
- تبصرہ: -- صفحہ طویل اور باحوالہ ہے؛ مگر زبان و بیان اور جملوں کی ساخت پر کام کی ضرورت ہے، اگر کہیں مشینی ترجمہ ہو تو اسے قابل فہم بامحاورہ اردو میں کر دیجیے؛ تبھی نا منتخب مضمون پڑھ کر بھی لگے گا کہ واقعی منتخب ہے۔ نیز محض سنین کو مربوط نہ کیجیے، جیسے: [[1924ء]] ؛ بلکہ سنہ کسی عنوان کا حصہ بن کر آئے تو سنہ کے ساتھ یاد دہانی کے لیے اس خاص صفحے کے ساتھ مربوط کرنا سمجھ میں آتا ہے، مثلاً: [[2022ء میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلے]] ؛ مگر صرف سنہ کو بعینہ اسی کے مماثل صفحے کے ساتھ مربوط کرنا مفید نظر نہیں آتا اور یہ ویکیپیڈیا کا مزاج بھی نہیں ہے، یہ اردو ویکیپیڈیا پر ہی بعض صارفین نے معمول بنا لیا ہے، انگریزی ورژن میں اس طرح مستعمل نہیں ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ اردو میں کسی لقب کا ایک ترجمہ کرکے اس کی تعریف کی جا رہے ہے؛ جب کہ میرے خیال سے شاہ سعودی عرب کے بجائے ملك المملكة العربية السعودية لکھیے، پھر بین القوسین (...) میں اردو ترجمہ رکھیے، مثلاً ملک المملکۃ العربیۃ السعودیہ (شاہ سعودی عرب)؛ تبھی تعریف صادق آئے گی اور اس صفحے پر کام کرتے ہوئے بار بار اسی مضمون کا عربی ورژن دیکھنا چاہیے اور موازنہ کرنا چاہیے، صرف انگریزی ورژن پر تکیہ و اعتماد نہیں کرنا چاہیے؛ کیوں کہ ہم جس صفحے کا ترجمہ کر رہے ہیں، وہ خود ترجمہ ہے یعنی اس کے اصطلات ہو بہو عربی والے نہیں ہیں؛ بلکہ عربی اصطلاحات کے انگریزی بنائے ہوئے ہیں۔ اصل کے ترجمے کا وزن ہے؛ ترجمے کے ترجمے میں وہ بات نہیں!! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:49، 2 دسمبر 2023ء (م ع و)
- ویسے معذرت خواہ ہوں، میں نے سمجھا کہ آپ نے انگریزی سے اردو میں منتقل کیا ہے؛ جب کہ آپ نے عربی سے اردو میں منتقل کرنے کی صراحت کی ہے اوپر؛ تب بھی میری یہی التماس ہے کہ اصطلاحات کا ترجمہ نہ کرکے اس کا تلفظ لکھنا اور بین القوسین (...) ترجمہ رکھنا بہتر رہے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:56، 3 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تبصرہ: -- طاہر محمود ، اس فہرست پر نظر ثانی فرمائیں اور رائے شماری بھی بند کریں۔ تاکہ نئے سال کے لیے یہ فہرست صفحہ اول پر لگ سکے۔
Fahads1982Talk 02:47، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)
تنقید[ترمیم]
نتیجہ[ترمیم]
فہرست کو رائے شماری کے نتیجے کی بنیاد پر منتخب فہرست کا درجہ دے دیا گیا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:19، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)