ملک آڈھا خان
ملک آڈھا خان | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | آڈھا خان | |
قلمی نام | ملک آڈھا خان | |
تخلص | نطقال | |
ولادت | 4 اپریل 1944ء گنجیال | |
ابتدا | خوشاب، پاکستان | |
وفات | خوشابمیلسی (پنجاب) | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
تعداد تصانیف | چار | |
تصنیف اول | جام شوق | |
تصنیف آخر | رموز عشق | |
معروف تصانیف | * جام شوق، قصہ سسی، رموز عشق | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
ملک آڈھا خان خوشاب کے کلاسیکی انداز کے پنجابی دوہڑے کے معروف شاعر ہیں جو نطقال تخلص رکھتے ہیں۔
ولادت[ترمیم]
ملک آڈھا خان 4 اپریل 1944ء کو گنجیال تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام ملک شیر محمد تھا۔
شاعری[ترمیم]
ابتدائی عمر میں جب آٹھویں جماعت میں تھے شاعری شروع کی یہ گمنام ہی رہتے لیکن عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ان سے کلام لے کر گایا جسے شہرت دوام حاصل ہوئی ۔ 1983ء میں مدینہ منورہ چلے گئے 1986ء تک وہیں رہے فریضہ حج کے ساتھ دو ماہ تک گنبد خضراء پر رہ کر بیساختہ نعتیہ کلام لکھا جو رموز عشق کے نام سے سے شائع ہوا۔
تصنیفات[ترمیم]
- جام شوق
- قصہ سسی
- رموز عشق[1]
نمونہ کلام[ترمیم]
- تیڈی فرقت توں دل تنگ تھیندم میں جگ توں وکھرا ھو بہنا کر سو بہنا۔.
- تیڈی یاد دے پھل چنڑ چنڑ جانی وانگوں ہار دے یار پرو بہنا من موۂ بہنا۔.
- اسے مستی وچ بے خود ھو کے میں سرت جہان دی کھو بہنا جھٹ رو بہنا۔.
- وت میں وی "آڈھا" تو ھوندا کھوہ لذت پریم دا جوۂ بہنا غم دھو بہنا۔.
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ روزنامہ خبریں لاہور31 اکتوبر 2011ء