مشتاق عاجز
مشتاق عاجز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 اپریل 1944ء (80 سال) ضلع اٹک |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادیب ، شاعر |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
مشتاق احمد عاجز (پیدائش: یکم اپریل 1944ء) اردو اور پنجابی کے شاعر، ماہر تعلیم اور ادیب ہیں۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
مشتاق عاجز یکم اپریل 1944ء کو ضلع اٹک (کیمبل پور) کے قصبہ جنڈ میں پیدا ہوئے۔ان کے والدین کا آبائی تعلق علاقہ چھچھ کے گاؤں سیدن سے تھا۔
عملی زندگی[ترمیم]
یکم نومبر 1966ء کو بحیثیت مڈل اسکول ہیڈ ماسٹر ضلع اٹک کے گاؤں جبی سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
نمونہ کلام[ترمیم]
- فریب چشم تماشا ہے عکس کی دنیا
- حقیقتوں کا جہاں آئینے سے باہر ہے
- لہو جلا کے اجالے لٹا رہا ہے چراغ
- کہ زندگی کا سلیقہ سکھا رہا ہے چراغ[1]
شاعری کے مجموعے[ترمیم]
- آئینے سے باہر (اردو)غزل، نظم، قطعات
- پُھلاہی (پنجابی)نظم، غزل
- الاپ -- غزلیات
- سمپورن -- دوہے
- زندگی گیت ہے -- گیت
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "مشتاق عاجز - غزل"۔ Rekhta
- خراج - مشتاق عاجز ، شخصیت اور فن از پروفیسر شوکت محمود شوکت