مدخل صدق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مدخل صدق مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی سچائی کے ساتھ داخل ہونے کی جگہ ہیں
مدینہ منورہ کے اس نام مدخل صدق‘ کاذکر قرآن میں ہے اللہ تعالی فرماتا ہے:

وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ (سورہ اسرا: 80)

’ اور یوں عرض کرو کہ اے میرے رب مجھے سچی طرح داخل کر۔“ (مدخل صدق میں داخل کر )۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ مدخل صدق “ سے مراد مدینہ منورہ ہے اور مخرج صدق سے مراد مکہ مکرمہ ہے اور پھر اس آیت میں سلطانا نصیرا سے مراد انصار مدینہ ہیں۔ یہ روایت زید بن اسلم کی ہے اس کی تائید میں امام ترمذی نے اس آیت کا شان نزول بتاتے ہوئے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔۔“۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 67،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور