محمد(کتاب)
فائل:Muhammad PBUH - Khowar language book on Hazrat Muhammad by Rehmat Aziz Chitrali.jpg | |
مصنف | رحمت عزیز چترالی |
---|---|
اصل عنوان | محمد صلی اللہ علیہ وسلم |
مصور سرورق | رحمت عزیز چترالی |
ملک | پاکستان |
زبان | کھوار چترالی |
سلسلہ | مطبوعات کھوار اکیڈمی پاکستان |
موضوع | اسوہء حسنہ |
صنف | کھوار نعت |
ناشر | کھوار اکیڈمی |
تاریخ اشاعت | 2015ء |
صفحات | 120 |
محمد صلی اللہ علیہ وسلم: نعتیہ مجموعہ کھوار زبان میں یہ منظوم سیرت نگاری پر یہ پہلی کتاب ہے جسے چترال سے تعلق رکھنے والے ماہر لستانیات، شاعر، ادیب اور دانشور رحمت عزیز چترالی نے تحریر کیا ہے اور کھور اکیڈمی نے اسے 2015 میں شائع کیا۔
منظوم سیرت نگاری[ترمیم]
چونکہ یہ کتاب چترال میں بولی جانے والی زبان میں منظوم سیرت نگاری کی پہلی کتاب ہے جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کے مختلف پہلووں کو نعتیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
گلہائے عقیدت[ترمیم]
رحمت عزیز چترالی نے اس حضور پرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنے میں انتہائی ادب اور عاجزی کا خاص خیال رکھا ہے ۔[1] صفحات پر مشتمل اس کتاب کو کھوار اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔
اعزازات[ترمیم]
اس کتاب کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرس منعقدہ لاہور میں سند امتیاز، سیرت النبی ایوارڈ 2016ء اور نقد انعام سے نوازا ہے اور سنہ 2016ء کا بہترین کتاب قرار دیا ہے
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ محمد صلی اللہ علیہ وسلم، جلد اول: تحریر: رحمت عزیز چترالی گولڈمیڈلسٹ و عالمی ریکارڈ یافتہ، عالمی اعزاز یافتہ(جرمنی) ص: 120