صفوةالدین خاتون مشہور بہ لالہ خاتون ایک عالمہ، فاضلہ، شاعره اور فرمانروا تھیں۔ ان کے والد سلطان قطب الدین محمد (655 ق) كرمان کے حاکم تھے اور ان کی والده عصمت الدین قتلغ تركان معروف بہ تركان خاتون تھیں۔ ان کے فضائل و كمالات بہت ہیں۔
ناصرالدین منشى کرمانى "سمط العلى للحضرة العلیا-" میں لکھتے ہیں:
«وه عادلہ ،عاقلہ، فاضلہ، كریمہ، متفضلہ، بلند ہمت، خوب صورت ،با طہارت وعفت مآب خاتون تھیں۔»