علی بن احمد سمہودی
(سمہودی سے رجوع مکرر)
علی بن احمد سمہودی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جون1440ء مصر |
وفات | 12 اپریل 1506ء (65–66 سال) مدینہ منورہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سوانح نگار |
کارہائے نمایاں | وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ |
درستی - ترمیم |
علی بن احمد سمہودی (عربی: علي بن عبد اللہ بن أحمد بن علي الحسني السمهودي) یا امام سمہودی تاریخ اسلام کے ایک نامور امام، فقیہ، مدینہ منورہ کے مؤرخ اور مفتی تھے۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
مصر بالا کے قصبہ سمہود میں 844ھ / 1440ء پیدا ہوئے۔ 1455ءمیں حج کی غرض سے مکہ مکرمہ گئے اور وہاں سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں روضہ رسول بہتر صورت میں تعمیر ہو رہی تھی اس لیے مدینہ ہی میں سکونت اختیار کرلی تاکہ اس با برکت کام میں شریک ہو سکیں۔
تصانیف[ترمیم]
- 50 سے زائد کتب تصنیف کی جن میں وفاء الوفا یا [[وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفٰی]] کوعالمِ اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جوچار جلدوں پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب میں انھوں نے مدینہ منورہ، (سعودی عرب کا شہر) سے متعلق ہر چیز جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شہر ہے جو دراصل ان کی تصنیف اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفٰی کی تلخیص ہے۔۔[1]
- خلاصتہ الوفاء۔ اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفٰی کی ہی ایک مزید تلخیص جو 893ھ میں مرتب کی۔
- جواہر العقد بین اس میں علم دین اور نسب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
- الفتاوی آپ کے فتاوی کا مجموعہ ہے۔
- الغمازعلى اللماز حدیث پاک کے بارے میں ایک رسالہ ہے۔
- در السموط وضو کے شرائط کے بارے میں ایک رسالہ ہے۔
- الانوارالسنيہ في اجوبة الاسئلہ الیمنیہ۔
- العقد الفريد في احكام التقلید۔[2]
وفات و تدفین[ترمیم]
آپ کا 911ھ (1506ء) مدینہ منورہ میں وصال ہوا اور یہیں جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://www.shafiifiqh.com/who-is-al-sayyid-al-samhudi/
- ↑ اعلام الزرکلی ج 4، ص 307