ایک منزلہ اینڈسائٹ (انقرہ پتھر) کی عمارت کو معمار سلیم بے نے اسماعیل انور پاشا کی درخواست پر ڈیزائن کیا تھا۔ یہ عمارت بنیادی طور پر کمیٹی آف یونین اینڈ پروگریس کے صدر دفتر کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
تعمیر کا آغاز 1915ء میں ترک آرمی کور کے معمار ہاسپ بے کی نگرانی میں ہوا۔ عمارت کے مکمل ہونے سے پہلے، ترکی کی عظیم قومی اسمبلی نے اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور افتتاحی اجلاس کے لیے اس کی تکمیل میں جلدی کرنا پڑی۔