تلونڈی بھنڈراں
تلونڈی بھنڈراں | |
---|---|
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | نارووال |
تحصیل | نارووال |
یونین کونسل | تلونڈی بھنڈراں |
آبادی | |
• زبانیں | پنجابی، اردو |
منطقۂ وقت | پاکستان معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | +6 (UTC) |
ڈاک رمز | 51800 |
ٹیلی فون کوڈ | 0542 |
تلونڈی بھنڈراں( انگریزی: Talwandi Bhindran) پنجاب پاکستان کا ایک قصبہ اور تحصیل نارو وال کی یونین کونسل نمبر 42 ہے جو ضلع نارووال میں واقع ہے۔ [1]
محل وقوع[ترمیم]
یہ نارووال مریدکے روڈ پر نارووال شہر سے 17کلومیٹر پہلے واقع ہے یہ قصبہ ہندوستان کی سرحد سے تقریبا 10–12 کلومیٹر دور ہے۔ یہاں سے ایک سڑک براستہ پسرور سیالکوٹ کو جاتی ہے جنوب کی طرف ایک سڑک بدومہلی جاتی ہے
تاریخ[ترمیم]
یہ قصبہ اٹھارویں صدی میں تلونڈی بھنڈراں نامی ایک شخص کے نام پر قائم کیا گیا تھا تلونڈی سنگھ جٹ قبیلے سے تھا اور اسی لیے اس کی ذیلی ذات بھنڈر تھی ۔ اور بعد میں اس جگہ کو تلونڈی بھنڈراں کے نام سے پکارا گیا ۔ برطانوی راج سے 1991ء تک ضلع سیالکوٹ کا حصہ رہا
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2021