تبادلۂ خیال صارف:Xstar
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Xstar کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:00, 22 مئی 2013 (م ع و)
Xstar صاحب/صاحبہ! سب سے پہلے تو اردو وکیپیڈيا پر خوش آمدید۔ آپ نے آتے ہی معاونت کے صفحات کے علاوہ چند نئے موضوعات کو قلمبند کیا ہے جو خوش آئند امر ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی مضمون کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو مجھ سمیت کسی بھی منتظم سے رابطہ کر لیں یا پھر دیوان عام میں اپنا مسئلہ بیان کر دیں فوراً سے پیشتر آپ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کیا میں peacekeeping مضمون میں کچھ ترمیم کر سکتا ہوں یا آپ کا مضمون ابھی زیر تکمیل ہے؟ خیر خواہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ