تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/ملف

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ لسانی جائزہ آپ کی اپنی تحقیق اور تجزیہ پر مبنی ہے اور وکیپیڈیا کے قوانین کے مطابق اصل تحقیق کو یہاں شائع نہیں کیا جا سکتا۔ آپ مستند اردو لغات کو کو اس طرح مسترد یا رد نہیں کر سکتے۔ حیدر 13:44, 11 دسمبر 2007 (UTC)

  • حیدر بھائی بخدا یقین کیجیۓ کہ اس مضمون میں ایک لفظ بھی میرا گھڑا ہوا نہیں ہے، آپ خود کوئی بھی اردو عربی لغت دیکھ لیجیۓ یہ تمام الفاظ آپ کو باآسانی مل جائیں گے۔ میری کسی بھی بات کو اپنی مخالفت نہیں سمجھیۓ، میں نا تو آپ کی اور نا ہی کسی پاکستانی مصنف یا شخص کی اور نا ہی کسی پاکستانی ادارے کی مخالفت میں لکھ رہا ہوں، میرا مقصد صرف بہتر معلومات کو سامنے لانا ہے کہ ہو سکتا ہے اس طرح پاکستانی اداروں کو کوئی بہتر راہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ اس بات کا بہت قوی امکان ہے کہ ہم لوگ مل کر کوئی تعمیری مثال قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں اس لیۓ میری درخواست ہے کہ اس طرح کسی ناکارہ مضمون کی طرح اس پر حذف شدگی کا اشتہار نہیں لگایۓ ، مضمون میں متفقہ ترامیم تو بعد میں بھی کی جاسکتی ہیں۔ اگر میں آپ کے مسل والے مضمون پر حذف کا اشتہار لگا دوں تو یہ کتنی معیوب اور بری بات ہوگی۔ سمرقندی

حذف شدگی پر اعتراض[ترمیم]

وکیپیڈیا پر "ملف" خاصے عرصہ سے استعمال ہو رہا ہے۔ مصنع لطیف کو مقامیانے والے کچھ افراد نے "مسل" کی اصطلاح چنی ہے، مگر یہ وکیپیڈیا سے بعد میں ہؤا ہے، اور یہ ان کی اپنی ایجاد ہی ہے۔ خیال رہے کہ مقامیانے کا کام کچھ افراد "جو ذہن میں آیا کر دیا" کے اصول پر کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے ایسے کچھ الفاظ کی اگرچہ فہرست بھی جاری کی ہے، مگر کسی لفظ کو چننے کی علمی وجہ نہیں بتائی۔ جیسا کہ اس مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ "مسل" کے استعمال میں کیا علمی قباحتیں ہیں۔ اس مضمون میں الفاظ کے ماخذ اور اخذشدہ الفاظ پر مستند لغات کی روشنی میں بحث کرنے کو "اصل تحقیق" کہنا تو زیادتی ہو گا۔ ان وجوہات کی بنا پر میں مضمون حذف کرنے کی شدت سے مخالف ہوں۔ --Urdutext 00:31, 12 دسمبر 2007 (UTC)

  • میں اردو ٹیکسٹ صاحب اور سمرقندی صاحب کے چند دلائل سے اتفاق تو کرتا ہوں لیکن یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بہرحال "مسل" اردو کا لفظ ہے جو آج تک زیر استعمال ہے حتٰی کہ تمام بڑی لغات میں بھی مسل کا لفظ ہی file کے معنوں میں آتا ہے اس لیے میں "ملف" کے استعمال کا حامی نہیں، اور واقعی اردو وکیپیڈیا پر عربی زدگی کا احساس غالب آتا جا رہا ہے۔ ویسے فارسی میں file کے لیے بہت خوبصورت لفظ استعمال ہوتا ہے "پروندہ" :) (اس لفظ کو اس لیے پیش نہیں کیا گیا کہ استعمال کیا جائے)۔ بہرحال "مسل" ہو یا "ملف" جھگڑے کے بجائے ہماری پہلی ترجیح اردو وکیپیڈیا پر کام کے ذریعے انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہونا چاہیے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ملف اور مسل[ترمیم]

ملف اور مسل دونوں عربی زبان کے الفاظ ہیں. تاہم، عربی میں File کیلئے ملف ہی استعمال ہوتا ہے. اُردو میں اِس کیلئے زیادہ تر مسل زیرِ استعمال ہے.

بہ خیالِ من، اُردو میں یہ دونوں (چونکہ ایک ہی زبان یعنی عربی کے الفاظ ہیں) استعمال ہوسکتے ہیں.

مسل کا تلفظ ‘‘ مِسَل ’’ (مِلَف کی طرح) ہے اور یہ لفظ مِلف سے زیادہ آسان لگتا ہے.

پھر بھی دونوں استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں. --محبوب عالم 13:11, 13 ستمبر 2008 (UTC)

  • یہ کارنامہ بھی اردو لغات اور ادیبوں کا ہی ہے بھائی کہ عربی کے ایک انتہائی محدود و مختلف مفہوم کے لفظ کو جب FILE کا متبادل سمجھ نا آیا تو FILE بنا ڈالا۔ کاش کوئی ہو جو مجھے کسی عربی لغت (جس سے یہ لفظ مسل آیا ہے) میں مسل کا لفظ FILE کے متبادل لکھا ہوا دکھا دے۔ حسرت ہی رہی۔ مجھے حیرت ہے کہ مضمون میں ملف کے FILE کے ساتھ اسقدر براہ راست تعلق کے باوجود تمام اردو والے مسل مسل مسل ہی کی گردان کرتے ہیں۔ میرے جیسے کم علم کی عقل و سمجھ سے بالاتر ہے یہ گردان --سمرقندی 13:22, 13 ستمبر 2008 (UTC)
  • جناب ! اگر ایک لفظ عام ہوجائے اور اُس سے کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو تو اُسے استعمال کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے. --محبوب عالم 16:00, 13 ستمبر 2008 (UTC)
  • مضمون میں دلائل سے ثابت ہے کہ "مِلف" ہی بہتر ہے۔ جہاں تک عام ہونے کا تعلق ہے تو عام لوگ تو "فائل" ہی کہتے ہیں۔--Urdutext 19:07, 13 ستمبر 2008 (UTC)

غیر موزوں طریقِ عمل[ترمیم]

جناب سمرقندی صاحب! آپ نے بغیر کوئی وجہ بتائے تمام متن (جو تبادلۂ خیال صفحہ پر منتقل کیا گیا تھا) کو دوبارہ مقالہ کے اصل صفحہ پر واپس منتقل کردیا ہے. کیا یہ غیر موزوں طریقِ عمل نہیں؟ --محبوب عالم 04:57, 2 مئی 2009 (UTC)

  • ٹھیک بھائی میں معافی چاہتا ہوں ؛ بس حیران اس بات پر ہوا تھا کہ اس قدر معلومات رکھنے والا متن صرف ضد ابہام کا بہانہ بنا کر تبادلۂ خیال پر پھینک دیا گیا۔ آپ جیسی شخصیت سے ایسی امید نا تھی اس لیۓ کوئی بات کہے بغیر صرف خاموشی سے واپس کر دیا۔ کیا ملف کے صفحے پر وہ معلومات نہیں ہونا چاہیں کہ جو ابھی ملف کے متن میں ہیں؟ کیا اس سے ضدابہام میں کوئی آڑ آتی ہے؟ ابتدائی قطعے میں ہی ضدابہام دے دیا گیا ہے اور نیچے بھی مزید دیکھیۓ کا ربط ہے؛ اب اور کیا کمی ہے؟ میں آپ کی اتنی عزت کرتا ہوں کہ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی ، آپ کے ہوتے ہوۓ مجھے ویکیپیڈیا پر تخریب کاروں کی گڑبڑ کی جانب سے بھی تسلی رہتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ آپ کی ترمیمات سے دل بہت دکھا تھا۔ اس لیۓ کچھ بولا نہیں۔ آپ چاہیں تو واپس جو مناسب سمجھیں کر لیں ؛ میں اب اس گفتگو کو طول نہیں دینا چاہتا ، بہت جی گھبراتا ہے بلاوجہ کی بحثوں سے --سمرقندی 05:03, 2 مئی 2009 (UTC)
  • جناب، بہت شکریہ آپ ہماری اِتنی عزّت کرتے ہیں، ہم بھی آپ کو اپنا اُستاد سمجھتے ہیں اور ویکیپیڈیا کا محسن. خاکسار نے ویکیپیڈیا کے اُصولوں کے مطابق، متن کو تبادلۂ خیال صفحہ پر منتقل کرنے کی وجہ بھی بیان کردی تھی. اور اِنہی اُصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے اُمید تھی کہ آپ بھی کوئی وجہ بتائے بغیر متن کو دوبارہ منتقل نہیں کریں گے. دوسری بات یہ کہ ضد ابہام صفحہ پر (جیسا کہ انگریزی ویکی پر ہوتا آرہا ہے) اِس قسم کی تفاصل نہیں دی جاتیں (سوائے اُن مقالات کی چھوٹی تعاریف کے جو اُن کے عنوان کے سامنے لکھ دی جاتی ہیں). لہٰذا، خاکسار نے یہ عمل سرانجام دیا. تیسری بات یہ کہ آپ نے خود فرمایا تھا (بلکہ اُصول بھی یہی ہے) کہ تبادلۂ خیال صفحہ سے کسی قسم کی کوئی چیز حذف نہیں کی جائے گی. مجھے لگتا ہے کہ اِس بار اِس بات کی بھی خلاف ورزی ہوئی. چوتھا نکتہ یہ کہ اِس متن کو مقالہ کے اصل صفحہ پر لگانے کیلئے آپ لفظ ‘‘مسل’’ کی وجہ سے بضد ہیں. جبکہ خاکسار کی رائے پہلے سے یہی ہے کہ ملف اور مسل دونوں کا استعمال دُرست ہے. اب لفظ مسل کی درستگی یا نا درستگی کا فیصلہ تو تبادلۂ خیال صفحہ پر ہونا ہے. تو یہ تحقیقی متن تو پھر تبادلۂ خیال صفحہ پر رکھنا چاہئے. --محبوب عالم 15:16, 2 مئی 2009 (UTC)
  1. اگر میں نے غلطی کی تو اس غلطی کی ابتداء آپ نے ہی کی تھی کہ اس قدر بڑی تبدیلی بلا کسی اطلاع کے کردی۔ کر کہ بتا دینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
  2. انگریزی سے تراجم اردو میں مفید مقاصد کے لیۓ کیۓ جاتے ہیں؛ ہم پر لازم نہیں ہے کہ وہاں بھی انگریزی ویکی کی پیروی کریں جہاں لازم نا ہو۔ ضدابہام کا مطلب ہے ضد ابہام ؛ اور اگر ضد ابہام پر اضافی معلومات سے ابہام دور ہوسکتا ہے تو ایسا کیا جانا چاہیۓ۔ اگر میں ویکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہوں تو آپ آزاد ہیں WIKIMEDIA والوں سے جا کر میری شکایت کر دیجیۓ ، جب وہ آئیں گے تو میں ہی ان سے بات کر لوں گا۔
  3. تبادلۂ خیال پر سے کوئی بیان حذف نہیں کیے جانے پر میں اب بھی قائم ہوں ؛ میں نے کسی کا بیان تحریف نہیں کیا ؛ بلکہ بلا ضرورت اصل مضمون کو تبادلۂ خیال پر رکھا گیا جس کو واپس کیا ہے۔
  4. مسل پر آپ کو جو دلائل دینے ہیں آپ تبادلۂ خیال پر دے لیجیۓ ؛ ملف والے مضمون کو یہاں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی ، جس کو ملف پر دلائل دینے ہونگے وہ ملف پر دلائل دینے کی اللہ کے فضل سے اہلیت رکھتا ہے۔
  5. اگر آپ چاہیں تو مسل کا رجوع مکرر بجانب ملف ہٹا کر دوبارہ سے مسل کے صفحہ بھی لکھ سکتے ہیں؛ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ مسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس لیۓ مسل کا ذکر متن میں کر کہ ملف کی جانب رجوع کرا دیا تھا۔ کیونکہ کم از کم قاری کے لیۓ یہی بہتر اور آسان لگتا ہے۔ باقی رہی بات استعمال کی تو وہ تو آپ کی عظیم قوم FILE ہی کرے گی۔

شروع سے ہی میں ان چکروں میں بدنام ہوں بھائی۔ لیکن جو ویکیپیڈیا کے لیۓ بہتر سمجھا وہی کیا۔ اس قدر بدنامی اٹھا کر یہاں تک پہنچے ہیں تو اب ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ اس قدر آسانی سے قواعد کی خلاف ورزی کی طعنے سن کر پیچھے ہٹ جائیں۔ اگر کوئی بات قوانین کی خلاف ورزی لگی ہے تو اس وجہ سے کہ آپ انگریزی سے تقابل براۓ تقابل کی بنیاد پر سوچ رہے ہیں جبکہ ہم کو انگریزی سے تقابل ، اردو کے استفادے کی نظر سے کرنا چاہیۓ۔ بہت سی باتیں اردو میں ایسی درکار ہوتی ہیں کہ جن کی انگریزی میں ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ایک دور جدید کے ساتھ چلنے والی زبان ہے اور ہم اردو کو اس جانب کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ --سمرقندی 01:17, 3 مئی 2009 (UTC)

  • مجھے آپ سے کوئی بیر نہیں جس کے باعث ویکی میڈیا والوں سے آپ کی شکایت کی جائے. بات دراصل یہ ہے کہ خاکسار آسان اُردو (نہ کہ انگریزی زدہ اُردو) کے استعمال کا حامی ہے. میرا خیال ہے کہ جو (عربی یا فارسی) الفاظ اُردو میں اِس قدر رائج ہوچکے ہیں کہ وہ اُردو کے اپنے الفاظ لگتے ہیں، اُن کو ہی ویکیپیڈیا پر استعمال کرنا بہتر رہے گا. جیسا کہ آفس کیلئے عربی لفظ دفتر اُردو میں رائج ہے تو یہی لفظ استعمال کیا جائے. اور یہی نقطۂ نظر لفظ مسل کے بارے میں بھی ہے. قارئین جب اُردو ویکی پر فائل کا متبادل لفظ ملف دیکھیں گے تو وہ یہ ضرور سوچھیں گے کہ اَب تک وہ اُردو میں فائل کا متبادل مسل دیکھتے، پڑھتے اور سنتے آئے ہیں، اب یہ لفظ ملف کو کیوں استعمال کیا جارہا ہے. اُردو میں فائل کیلئے کبھی بھی ملف کا لفظ استعمال نہیں ہوا (اُردو روئے خط لُغت پر لفظ ملف تلاش کرنے پر یہ صفحہ برآمد ہوا جس پر ملف کی کوئی نشانی نہیں ملتی...... جبکہ انگریزی لفظ فائل کی معانی میں متبادل کے طور پر مسل کا اندراج ملتا ہے). --محبوب عالم 04:55, 3 مئی 2009 (UTC)
  • اب آسان اردو پر میں نے اتنا کچھ کہا ہے کہ کہنے کو سواۓ اس کے کچھ باقی نہیں

    کیا کہوں تاریکئِ زندانِ غم اندھیر ہے
    پنبہ نورِ صبح سے کم جس کے روزن میں‌ نہیں

    یہ آسان اردو بھی ایک پنبہ ہی ہے اور پنبہ ہی کی مانند ، عین صحرا میں مثلِ سراب! میرے خیال سے آپ کے کسی سوال کا جواب ایسا نہیں جو کہ ملف کے مضمون میں موجود نہیں ہو؛ ایک بار پھر پڑھ لیجیۓ۔ پھر بھی دل کو قرار نا آۓ تو ملف کا مضمون اسی حال میں رہنے دیجیۓ اور آپ اگر چاہیں تو مسل پر ایک صفحہ بنا لیجیۓ۔ اگر ملف کو حذف کروانا ہو تو معاملہ دیوان عام میں لے جایۓ۔ --سمرقندی 06:40, 3 مئی 2009 (UTC)

تائید برائے سمرقندی صاحب... --محبوب عالم 14:50, 3 مئی 2009 (UTC)