تبادلۂ خیال:وادی السلام

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مزید معلومات[ترمیم]

دنیا کا سب سے بڑا قبرستان دنیا کا سب سے بڑا قبرستان عراق کے شہر نجف میں واقع ہے جسے وادی السلام کہا جاتا ہے اسے valley of peace کے طور پر بھی جانا جاتا ہے. نجف شہر کا شمار عراق کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور اسے ایک مقدس شہر کا درجہ بھی حاصل ہے۔ یہ قبرستان گذشتہ چودہ سو سال سے استعمال میں ہے بلکہ اس سے بھی قدیم دور میں اس کی روایات ملتی ہیں . دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہونے کے ساتھ ساتھ یہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کی لسٹ میں بھی شمار کنندہ ہے۔ وادی السلام قبرستان کا رقبہ 1485.5 ایکڑ چھے کلو میٹر سے زیادہ ہے اور یہاں کم و بیش دس ملین سے بھی زیادہ قبریں ہیں۔قبروں کی یہ تعداد سکاٹ لینڈ ، مانچسٹر ، برمنگھم کی پوری آبادی کے برابر ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں یہاں لوگ ہر سال آتے ہیں۔ اس قبرستان میں زیادہ تر شیعہ مسلمز اور سٹیٹ وارز میں شہید ہونے والوں کی قبریں ہیں۔ قبرستان میں روزانہ 150 سے 200 مردے دفناۓ جاتے ہیں۔ وادی السلام میں مردے دفنانے کے لیے زمین دوز تہہ خانے ہیں ان تہہ خانوں میں زمین دوز بلاکس میں کم و بیش پچاس پچاس مردے دفنانے کی گنجائش ہوتی ہے۔ وادی السلام قبرستان میں مشہور بادشاہ ، شہزادے اور سلاطین دفن ہیں اس کے علاوہ حضرت ہود علیہ السلام ، حضرت صالح علیہ السلام کی قبور اور حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا روضہ مبارک بھی یہیں ہے۔ یہاں قبور اور مقبروں کی تعمیر میں پلاسٹرز اور اینٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے. قبرستان میں زیر زمین تہہ خانے بلاکس بھول بھلیوں کی صورت بنے ہوۓ ہیں جنگ کے دوران ان زیر زمین راستوں میں مقامی ملیشیاؤں نے اپنے اڈے بنا رکھے تھے اور گوریلا وار کے ذریعے امریکن فوجوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھی۔ باغی گروپس بھی زیر زمین راستے اپنی کاروائیوں کے لیے استعمال کرتے تھے عراقی آرمی نے قبرستان میں کئی جگہ زیر زمین راستوں تہہ خانوں کو بلڈوز کیا ہے۔ 2003 میں قبرستان کو مزید پھیلایا گیا اسکی حدود میں اب تک 3 square miles کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ وادی السلام قبرستان سے متعلق کئ عقائد بھی جڑے ہوۓ ہیں اور شیعہ مسلمز یہاں دفن ہونے کو سعادت سمجھتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ ان کے نذدیک مقدس ترین زمین ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:34، 25 فروری 2021ء (م ع و)