ایلس منرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلس منرو
(انگریزی میں: Alice Munro ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Alice Ann Laidlaw)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 10 جولا‎ئی 1931ء [2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 مئی 2024ء (93 سال)[8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کینیڈا [9][10][11][6]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ،  رائل سوسائٹی آف لٹریچر   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ [5][11]،  منظر نویس [7]،  ناول نگار [6]،  افسانہ نگار [6]،  صحافی [6]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [12][10][5][13][6][14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل نثر [16]،  افسانہ [17]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر شخصیات جان اپڈائيک   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نوبل انعام برائے ادب   (2013)[18]
 نشان فنون و آداب (فرانس) (2010)
مین بکر انٹرنیشنل پرائز (2009)[19]
فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر   (2002)[20]
دولت مشترکہ رائٹرز اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ایلس منرو پیدائش : 1931ء ) ایک کینیڈا کے ادیب ہیں آپنے نوبل ادب انعام 2013ء میں جیتا۔

ایلس منرو 10جولائی1931 ء کو کینیڈا کے صوبے،اونٹاریو میں واقع قصبے،ونگہیم ( Wingham) میں پیدا ہوئیں۔ متوسط گھرانے سے تعلق تھا۔ رقم کی کمی کے باعث ہی دوران تعلیم ویٹرس،لائبریری کلرک اور تمباکو چننے کی ملازمتیں کر کے اپنے تعلیمی اخراجات برداشت کرتی رہیں۔ انیس سال کی تھیں جب پہلا افسانہ لکھا۔ تب بھی یہی مدعا تھا کہ اسے رسالے میں شائع کراکر آمدن بڑھائی جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایلس ناول نگار بننا چاہتی تھیں۔ لکھنے کی مشق کرنے کی خاطر انھوں نے افسانے لکھنے شروع کیے۔ تب کئی ادبا کے مانند وہ بھی ناول کو افسانے پہ ترجیع دیتی تھیں۔ لیکن رفتہ رفتہ وہ طلسم ِافسانہ کی اسیر ہو کر رہ گئیں۔ حتی کہ ایک وقت ایسا آن پہنچا کہ وہ ناول کو تصیحِ اوقات کی شے سمجھنے لگیں۔ افسانوی ادب کے عاشقوں اور نقادوں کا خیال ہے،ایلس منرو کو نوبل انعام ملنا اس سچائی کا غماز ہے کہ عالمی افسانہ اب اپنے سنہرے دور میں داخل ہو چکا۔ یاد رہے،ماضی میں بیشتر نوبل ادب ایوارڈ شاعری کرنے یا ناول لکھنے والے ادبا کو دیے گئے۔ کینڈین دیہی ماحول،نسوانی مسائل اور مرد وعورت کے پیچیدہ تعلقات ایلس کی کہانیوں کے بنیادی موضوع ہیں۔ ان کے افسانوں کا مجموعی انداز عظیم روسی افسانہ نگار،چیخوف کے طرز تحریر سے ملتا جلتا ہے۔ چیخوف کے مانند ایلس کے افسانوں میں بھی پلاٹ ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔ نیز اچانک کوئی چونکا دینے والی بات سامنے نہیں آتی۔ ایلس کے افسانے چلتے چلتے میٹھے یا کڑوے جذبات و احساسات اور سچ عیاں کرتے چلے جاتے ہیں۔ انگریزی دنیا میں ایلس کی تخلیقات کے جملے اکثر قلمکار اپنی تحریروں میں بیان کرتے ہیں۔ مثلاً ان کے ایک افسانے کا یہ جملہ:The constant happiness is curiosity(مسلسل خوشی تجسّس کی طرح ہے)کینیڈین انگریزی میں مقولے کا درجہ پا چکا۔ ایلس منرو کی زندگی کا بیشتر عرصہ دیہات میں گذرا۔ آج بھی وہ فطرت کے قریب رہنا پسند کرتی ہیں۔ سادہ اور پُروقار خاتون ہیں۔ دولت و شہرت کی دلداہ نہیں،اسی باعث ’’کمپنی کی مشہوری‘‘کی خاطر کبھی کوئی مہم نہ چلائی۔ عمر کے اس حصے میں ہیں جب ایوارڈ انسان کے لیے بے معنی بن جاتا ہے۔ تاہم نوبل ادب انعام ملنے پہ انھوں نے اظہار مسرت کیا۔ وہ اب تک ادبی دنیا کے کئی نامور ایوارڈ جیت چکیں۔ ان میں پین/مالمود ایوارڈ،او ہنری ایوارڈ،مان بوکر انٹرنیشنل پرائز اور کامن ویلتھ رائٹرز پرائز شامل ہیں۔ ایلس منرو انگریزی دنیا میں جانی پہچانی افسانہ نگار ہیں۔ نوبل کمیٹی نے انھیں جدید افسانہ نگاری کا امام (Master) قرار دیا۔[22]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Muere la Premio Nobel canadiense Alice Munro — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2024
  2. ربط : https://d-nb.info/gnd/119036525  — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6km0k8x — بنام: Alice Munro — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Canadian Encyclopedia article ID: https://www.thecanadianencyclopedia.ca/en/article/alice-munro/ — بنام: Alice Munro — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : L'Encyclopédie canadienne
  5. ^ ا ب پ http://id.loc.gov/authorities/names/n79063498.html — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018 — ناشر: کتب خانہ کانگریس
  6. ^ ا ب پ ت http://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12029814x — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. ^ ا ب https://www.imdb.com/name/nm0613084/ — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018
  8. Alice Munro, Canadian author who won Nobel Prize for Literature, dies at 92 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2024
  9. Munro Wins International Prize — ناشر: نیو یارک ٹائمز — شائع شدہ از: 27 مئی 2009
  10. ^ ا ب https://viaf.org/viaf/68944521/ — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018 — ناشر: او سی ایل سی
  11. ^ ا ب https://portal.dnb.de/opac.htm?method=simpleSearch&cqlMode=true&query=nid%3D119036525 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018 — اجازت نامہ: CC0
  12. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12029814x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  13. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2018
  14. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005898 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  15. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/7324515
  16. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005898 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  17. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990005898 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 مئی 2024
  18. Alice Munro — اخذ شدہ بتاریخ: 15 مئی 2024
  19. Alice Munro — اخذ شدہ بتاریخ: 8 نومبر 2022
  20. Who's Who UK ID: https://www.ukwhoswho.com/view/article/oupww/whoswho/U269086 — عنوان : Who's who — ناشر: اے اینڈ سی بلیک
  21. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-beggar-maid
  22. "Alice Munro"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2016