آصف شیخ (اداکار)
آصف شیخ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1960ء (64 سال) ممبئی |
قومیت | بھارتn |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
وجہ شہرت | Bhabi Ji Ghar Par Hai! Yes Boss کرن ارجن Yaara Dildara Rama O Rama |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
آصف شیخ (انگریزی: Aasif Sheikh) بھارتی اداکار ہیں جو اسٹیج، فلم اور ٹی وی پر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے مشہور ٹی وی سلسلہ ہم لوگ میں پرنس اجے سنگھ کا کردار کیا تھا۔ ہم لوگ بھارت کا پہلا ٹی وی سلسلہ تھا۔ انھوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی سلسلوں میں اداکاری کی ہے۔ وہ 1999ء تا 2009ء یس باس کا حصہ رہے۔ فی الحال وہ مشہور مزاحیہ ٹی وی سلسلہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں وبھوتی ناراین مشرا کا کردار کر رہے ہیں۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
شیخ پا بچپن وارانسی، اترپردیش میں گذرا۔[2] ان کی شادی زیبا شیخ سے ہوئی جن سے انھوں دو اولادیں ہوئیں۔ بیٹی مریم نتاشیہ اور بیٹا علی جان ایمان۔ [3][4]
تھیٹر[ترمیم]
وہ انڈین پپلز تھیٹر، ممبئی سے منسلک ہیں۔ انھوں نے کابلی والا، آخری شرما، شملہ کافی ہاوس، ہم دیوانے ہم روانے، ایک بار پھر اور آل از ویل ود شترمرغ جیسے تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ہے۔ وہ مشہور تھیٹر یو ٹرن کا بھی حصہ رہے جس میں پونم ڈھیلون بھی ان کے ساتھ تھیں۔[5]
فلمیں[ترمیم]
انھوں نے 1988ء میں راما او راما میں کام کیا جس میں ان کا کاردار ویکی (سونو) کا تھا۔ اس کے علاوہ وہ مقدر کا بادشاہ، سورگ جیسا گھر، اپرادھی، کرن ارجن، دی ڈان، طاقت جیسی متعدد فلمیں کیں۔ آخری بار وہ بھارت (فلم) میں ببلی کے کردار میں نظر آئے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Urmimala Banerjee (9 جون 2016)۔ "Bhabhi Ji Ghar Par Hain's Aasif Sheikh aka Vibhuti Narayan on rewind"۔ Bollywood Life۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018
- ↑ Meera Vohra (16 دسمبر 2016)۔ "My cousins considered me a dud actor: Aasif Sheikh"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018
- ↑ "ये हैं 'भाबीजी۔۔۔' के विभूति नारायण की बेटी، देखें Family की Unseen Photos"۔ Dainik Bhaskar (بزبان ہندی)۔ 16 فروری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مارچ 2020
- ↑ @ (3 فروری 2016)۔ "@Neeshasharma7 my son.۔Alyjah Iman.۔۔daughter.۔Maryam Nastassia.۔۔" (ٹویٹ)۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2020 – ٹویٹر سے
- ↑ "INDIAN PEOPLE'S THEATRE ASSOCIATION – Plays"۔ IPTAMumbai۔ 12 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2019
- ہندی زبان کے حوالوں پر مشتمل صفحات
- 1960ء کی پیدائشیں
- 1 جنوری کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1964ء کی پیدائشیں
- 2001ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بنارس کی شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- مدھیسی شخصیات
- ممبئی کے مرد اداکار
- نیپالی کرکٹ کھلاڑی
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- ہندی ٹی وی کے مرد اداکار